میں نے ماڈلس کے قتل کی جو کہانی بھیجی ہے, وہ اس بات کے پیش نظر تھی کہ آج کل کی لڑکیاں ماڈلس اور اداکارایں بننے کے جنون میں اپنا سب کچھ بھول جاتی ہیں۔ مقصد صرف یہی تھا کہ دیکھو ان آوارہ عورتوں کا انجام کتنا بھیانک ہوتا یے۔ بے دردی سے قتل اور خود کشی ۔ میری خواہش ہے کہ ہم اپنی نسل کو تاریک اندھیروں میں جانے سے روکیں اور اس کی خاطر خوف ناک حقائق سامنے لائے جائیں۔ رضی الدین سید ۔کراچی
۱۔کراچی میں ماڈل فرحین کا قتل
اپریل ۲۰۱۷ میں بحریہ ٹائون راولپنڈی کی ایک ماڈل فرحین کو صدر کراچی کے ایک ہوٹل میں خود اس کے شوہر نے گلا گھونٹ کر ہلاک کردیاحالانکہ دونوں ہی نے پسند سے عدالتی شادی کی تھی۔ فرحین کی دوستی اپنے شوہر سے دبئی کے ایک فیشن شو میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے سے بہت ملاقاتیں کرنے لگے تھے۔شہیر ایک امریکی شہریت یافتہ پاکستانی تھا جس نے فرحین سے دوستی کا آغاز فیس بک سے کیا تھا۔اخبارات کی اطلاع کے مطابق دوستی اتنی آگے بڑھ چکی تھی کہ مقتول ماڈل اس کے ساتھ دو دفعہ دبئی بھی جاچکی تھی۔ (آگے کی کہانی ۔۔۔۔۔۔) ،اور وہیں سے اپنی والدہ کو فون کرکے کہاتھاکہ وہ شہیر سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ والدہ نے اس شادی سے منع کرتے ہوئے اسے واپس پنڈی آجانے کو کہا تھا۔چنانچہ ادھر وہ اپنے شہر واپس پہنچی اور ادھر شہیر بھی دبئی سے اسلام آباد چلا آیا۔اگرچہ فرحین کے گھر والے اس شادی کے خلاف تھے لیکن ماڈل اور شہیر دونوں پر عشق کا بھوت سوار تھا۔لہٰذا ایک منصوبے کے تحت ماڈل گھر سے بھاگ نکلی اور عدالت جا کر دونوں نے شادی رچالی۔بعدازاں دونوں لوٹ کر کراچی آئے اور صدر کے علاقے میں ایک ہوٹل میں رہائش اختیا رکرلی ۔ کچھ دنوں کے بعد شہیر نے کہا کہ فی الحال وہ امریکہ واپس جانا چاہتا ہے جس کے واپس آنے تک وہ ہوٹل ہی میں ٹھہری رہے۔ اپنے لئے ایک خطرہ گردانتے ہوئے فرحین نے شہیر سے کہا کہ بہتر ہے کہ وہ اس کے لئے عارضی طور پر کوئی گھر کرائے پر لے لے۔ لیکن شہیر اس کے لئے راضی نہیں تھا ۔اس کا اصرار تھا کہ وہ ہوٹل ہی میں قیام کرتی رہے۔یوں ان دونوں میں ہر روز جھگڑا رہنے لگا۔
پھر ایک دن اچانک خبر آئی کہ صدر کراچی کے ایک ہوٹل سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی ہے۔پولیس نے تحقیقا ت کی تو پتہ چلا کہ جھگڑے کے دوران شہیر نے اسے ایک دن کمرے میں اس کے اپنے دوپٹے ہی سے گلا گھونٹ کر ہلا ک کردیا تھا۔ اخبارات نے بتایا کہ فرحین راولپنڈی کے ایک چینل میں ماڈلنگ کرتی تھی۔(جنگ و امت کراچی۔ ۲۰۱۷۔۵۔۰۱)
۲۔قندیل بلوچ کا قتل
۲۰۱۶ء کے آغاز میں مسلسل ’’ترقی ‘‘کی طرف رواں دواں ملتان کی ایک اور بے باک ماڈل قندیل بلوچ کو بھی اس کے بھائیوں نے تنگ آکر سوتے میں قتل کردیا تھا۔ بے ہودگی میں وہ اس قدر آگے بڑھ گئی تھی کہ اسی سال پاک بھارت میچ میں اس نے ایک ویڈیو میں شاہد آفریدی کو واضح پیشکش کی تھی کہ’’ شاہد دل لگا کر کھیلو۔ تم جیت گئے تو میں پوری ٹیم کے سامنے سٹرپ ڈانس کروں گی‘‘۔
۳۔ شمیم عرف شامو کا قتل
ملتان ہی کی ایک گلوکارہ اور رقاصہ ’’شمیم عرف شامو‘‘ کو بھی اکتوبر ۲۰۱۷ میں مبینہ طور پر اس کے شوہر نے قتل کردیاتھا۔ اس کا پیشہ اسٹیج پر رقص و سرود تھا۔(ایکسپریس ٹریبیون۔ ۷ا۔۱۰۔۱۰)
۴۔ ماڈل قراء ۃ العین علی خان کی خود کشی
کراچی کی ایک جوان ماڈل قراء ۃ العین علی خان نے اپنے اپارٹمنٹ میں رات کو خود کشی کرلی۔ صبح کو اس کی دم گھٹی ہوئی لاش ملی۔ اپنے فلیٹ میں وہ اکیلی رہتی تھی جبکہ شوہر سے اس کی علیحدگی ہوچکی تھی اور اس کا شوہر امریکہ میں جابسا تھا۔ ماڈل نے مرنے سے قبل اپنی لائبریری کی تمام کتابیں جلا دی تھیں ۔ خود کشی کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی اورنہ اس کا کوئی نوٹ ملاہے(ایکسپریس ٹریبیون وجنگ۔ کراچی)۔ ۱۸۔۷۔۲۲ )
۵۔اداکارہ انجیلا سری وستا کی خود کشی
معروف بھارتی اداکارہ ’’انجیلا سری وستا‘‘ نے ۱۹ جون ۲۰۱۷ میں اپنے فلیٹ میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی تھی۔ فلیٹ کے مالک نے جب خاندان والوں کے کہنے پر فلیٹ کا تالا کھولاتو وہاں پنکھے سے اس کی لا ش لٹکی ہوئی ملی۔جبکہ کوئی تحریر بھی موجود نہ تھی۔ چند دن قبل ہی وہ ایک نئی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لے کر آئی تھی جس کی وہ باقاعدہ ایک کردار تھی۔(ڈیلی ٹری بیون کراچی۔ ۲۰۱۷۔۶۔۲۰)۔ اصل میں یہ اداکارائیں اپنے مرد ساتھیوں کو بہت کچھ فیض پہنچاتی ہیں جس کے جواب میں وہ ان سے بہت کچھ وعدے کرتے ہیں ۔تاہم وعدے بمشکل ہی وفا ہوتے ہیں۔ چنانچہ بار باریاد دہانی کے باوجود جب یہ تمنائیں اور خواہشات پوری نہیں ہوتیں تو وہ ایک گہرے صدمے کا شکا رہو جاتی ہیں اور کوئی راستہ نہ پاکر اپنی جان لے لیتی ہیں۔ اپنی قربانیاں اور ان کی وعدہ شکنیاں انہیں زندگی ختم کرلینے پر مجبور کرتی ہیں۔عورت چونکہ حد درجہ کمزور ہوتی ہے, ا س لئے جلد ہی اندر سے ٹوٹ پھوٹ جاتی ہے۔
۶۔ اداکارہ’’ بھدیشیا ‘‘کی خود کشی
بھارتی اداکارہ اور معروف فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی ہیروئن ’’بدھیشیا‘‘ نے اپنی فلم کی کامیابی کے فوراََ بعد ہوٹل میں اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔ دروازہ بہت پیٹنے کے بعد بھی جب نہ کھلا اور اسے توڑا گیا تو وہاں پنکھے سے لٹکی ہوئی خوبصورت اداکارہ کی لا ش ملی۔ وجوہات کا پتہ نہیں لگ سکا۔ فلم کے بعد اداکارہ کی شہرت بلندیوں پر تھی۔(ٹریبیون۔ کراچی۔ ۱۷۔۹۔۱۳)
۷۔ بھارتی نیوزاینکر پرسن کی خودکشی
ایک بھارتی ہندو نیوزاینکر پرسن’’کینا گاری ریڈی‘‘ نے ۲ اپریل ۲۰۱۸ کو رات کو اپنے فلیٹ حیدرآباد دکن کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر اچانک خودکشی کرلی۔چینل کے اس کے دوستوں کا کہنا ہے کہ حیرت
کی بات ہے کہ اسی رات کو اس نے اپنا ٹی وی پروگرام بہت اطمینا ن سے کیا تھااور کسی بھی قسم کی گھبراہٹ ظاہر نہ ہونے دی تھی۔ ان کا کہناتھاکہ خاتون کی اپنے شوہر سے کچھ ماہ پہلے علیحدگی ہوگئی تھی جبکہ اس کا ایک چودہ سالہ بیمار لڑکا بھی ہے۔ان دنوں وہ اپنے بھائی بہنوں کے ساتھ ایک فلیٹ میں رہتی تھی۔(ٹریبیون ایکسپریس۔۱۸۔۴۔۳)
۸۔ ماڈل گرل کی سوٹ کیس سے لاش برآمد (بھارت)
بھارت کے شہر ممبئی کے قریب میدان سے سوٹ کیس میں بند ایک بیس سالہ ماڈل گرل’’مانسی ڈکشٹ‘‘ کی کٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔پکڑے گئے ملزم مزمل نے بتایا کہ ماڈل گرل کے فلیٹ پر رات کو اس سے سخت جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے غصے سے لکڑی کا اسٹول اس کے سر پر دے مارا تھا اور وہ فوری طور پر مر گئی تھی، جبکہ اس کا جان سے ماردینے کا اس کا کوئی ارادہ نہیں تھا(اردو نیوز۔ جدہ۔۱۸۔۱۰۔۱۷)
۹۔ماڈل اقراء کراچی کا پراسرار قتل
ملیر کراچی کی ایک نوجوان ۲۲ سالہ ماڈل کا لاہور میں اچانک انتقال ہوگیا۔ اسے تین نوجوان بے ہوشی کی حالت میں لاہور لے کر آئے تھے اور پھر فوراََ ہی چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ لاہور کے ڈاکٹروں نے بتایاکہ تھوڑی ہی دیر بعد ماڈل کا انتقال ہوگیا۔ پولیس کی رپورٹ کے مظابق اسے نشہ آور دوا پلائی گئی تھی جس سے اس کی حالت کافی خراب ہوگئی تھی۔ لڑکی کا اتہ پتہ اس کے موبائل سے لگا تھا۔ بعد کی پولیس رپورٹ کے مطابق یہ تینوں لڑکے اس کے ساتھ ہی رہتے تھے اورانہی کے ساتھ وہ ایک بار دبئی بھی گئی تھی لیکن وہاں ماڈلنگ کا کام ملنے میں اسے ناکامی ہوئی تھی ۔(جنگ کراچی ۱۰ ۔۴۔۲۰۱۹)۔ ماڈلنگ کی دنیا میں داخل ہونے کے لئے ایسی لڑکیوں کو کسی فلمی سہارے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اس شعبے میں وہ بالکل نئی ہوتی ہیں ۔ ماڈل اقرا کوغالباََ انہی لڑکوں نے گھیر لیا تھا اورگمان کیا جاتا ہے کہ استعمال بھی کیا تھا۔
۱۰۔ ماڈل لبنیٰ گلالئی (پشاور)
کے پی کے ایک گائوں میں ایک نوجوان ماڈل لبنیٰ گلالئی کو تین افراد نے گلا دباکر قتل کردیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ گلالئی اپنے شوہر سے ناراض تھی اور پشاورمیں اپنی بہن اور ایک سالہ بچے کے ساتھ رہ رہی تھی۔ ۱۵ فروری کو تین افراد بہن کے گھر پہنچے اور کہا کہ جرگے نے گلالئی کو فیصلے کے لئے بلایا ہے۔ لبنیٰ نے کچھ پس و پیش کی اور آنے والوں کو چائے پلائی۔بعد ازاں اعتبارکرکے ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئی۔ تاہم بعد میں اس کی لاش کھیتوں سے ملی جسے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔(جنگ کراچی۔ ۱۹۔۲۔۲۳)
۱۱۔ماڈل رباب (کراچی)
(۱۱)۔ کراچی کے دیہی علاقے ’موچکو‘سے ملنے والی خاتون کی ایک لاش کو ماڈل رُباب کے نام سے شناخت کیا گیا۔ قتل میں ملوث ایک نرس اور اس کے نائب کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے انکشاف کیاکہ ماڈل حاملہ تھی اورنرس کے زیر علاج تھی۔اخبار نے بتایا ہے کہ قتل میں اسلام آباد کی ایک شخصیت بھی ملوث ہے جس نے نرس کو ماڈل کو زہر کا انجکشن لگا کر قتل کرنے ،اور لاش کو کہیں ویرانے میں پھینک دینے کی ہدایت کی تھی۔نرس اور نائب تو اس کے محض آلہء کار تھے۔(جنگ کراچی۔۲۰۱۹۔۳۔۱۰)
(۱۲)۔۹۔بھارتی اداکارہ ’’پراتوشاـ‘ کی خود کشی”
بھارتی ادکارہ ’’پراتوشا‘‘ نے ایک دن ا پنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ اس سے قبل اس کی دوستی راہول راج سے تھی اورخود کشی کے وقت وہ امید سے تھی۔(بھارتی اخبارات)
(۱۳)۔اسٹیج پر آتش بازی سے ماڈل جھلس کے ختم
یہ ۲ ستمبر ۲۰۱۹ کا واقعہ ہے جب اسپین میں رات ۲ بجے وہاں کی ایک نوجوان ماڈل گرل و پوپ گلوکار ’’جوانا سائنز‘‘ اسٹیج پر گلو کاری کرتے ہوئے منتظمین کی جانب سے کی گئی خوبصوررت آتش بازی کی زد میں آکراچانک بری طرح جھلس گئی اور بعد ازاں ہسپتال لے جاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔ وہ دولت و شہرت کمانے اسٹیج پرگئی تھی لیکن بے سبب ہی موت کو گلے لگا کر افق کے پار چلی گئی۔ اس کے جلنے اور تڑپنے کا منظر وہاں موجود ہزاروں شائقین نے اپی آنکھوں سے دیکھا ۔(اردونیوز ،جدہ۔ ۲۰۱۹۔۹۔۳)
(۱۴)۔ کوریا کی معروف گلو کارہ و ماڈل کی پراسرار موت۔
جنوبی کوریا کی ۲۵ سالہ نوجوان پاپ اسٹار گلوکارہ وماڈل ’’سُلّی‘‘۱۴ ،اکتوبر ۲۰۱۹ میں پر اسرار حالت میں اپنے مکان میں مردہ حالت میں ملی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے شدید گھبراہٹ و بے چینی کا شکار تھی(ایکسپریس نیوز۔ کراچی۔ ۲۰۱۹۔۱۰۔۱۵)
(۱۵)۔ ۳۷ سالہ معروف نوجوان بھارتی اداکار کوشال پنجابی نے ۲۶دسمبر ۲۰۱۹ کو اپنے مکان میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ایک پرچے میں اس کی تحریر پائی گئی کہ اس کی موت کا ذمے دار کسی کو بھی نہ ٹھہرایا جائے۔(نیٹ اخبا ر اردو پوائنٹ ۲۷۔۱۲۔۲۰۱۹)
(۱۵)۔ سندھ کی گلوکارہ کا قتل
اپریل ۲۰۲۰ میں شکارپور سندھ کی ایک گلو گارہ جو حمل سے بھی تھی، اسے ایک شاد ی محفل میں گانا گاتے ہوئے ہلاک کردیاگیا۔ گلوکارہ نے جب اسٹیج پر گا نا شروع کیا تو تکلیف کے باعث بیٹھ کر گانے کو ترجیح دی ۔لیکن حاضرین میں سے چند نے اسے کھڑے ہوکر گانے کی فرماءش اصرار کے ساتھ کی۔ بہت ہچکچاہٹ کے بعد جب وہ کھڑی ہوئی اور ابھی گانے کے ابتدائی بول ہی بولے تھے کہ مجمع میں سے کسی نے اس پر فائر کھو ل دیا اوروہ وہیں تڑپ تڑپ کر مرگئی۔ بعد میں یہ کیس بھی عام کیسز کی مانند آگے نہ بڑھ سکا ۔اثر رسوخ نے مقدمے کو تاخیر کا شکار کردیا ۔ شوہراور ماڈل دونوں کی بے غیرتی دیدنی ہے کہ حاملہ ہونے کے باوجود صرف پیسے کمانے کی خاطر اس نے شادی والوں کو وقت بھی دے دیا تھا اور بھری محٖفل میں گانے کے لئے رات کو پہنچ بھی گئی تھی۔ (تمام اخبارات)۔ ۔ ۔ ۔ رضی الدین سید